پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب، لاہور،
فون نمبر 992013 90،حافظ قیصر عباس/اسلم
ہینڈ آؤٹ نمبر
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں
دنیا پور میں فروٹ ڈرنکس پروڈکشن یونٹ پر کارروائی،آئس فیکٹری اور واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند
معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے ہر ممکن کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
ملتان 16مئی:ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر آپریشنز ٹیموں کی صوبہ بھر میں جعلی و غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے 389 ڈبلیو بی دنیا پور میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی زیرنگرانی جوس اینڈ بیوریجز پلانٹ پر کارروائی کی گئی۔ مشروبات کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کی موجودگی،حشرات کی بہتات،گندہ اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ جوس کی تیاری میں استعمال کیے جانیوالے اجزاء کا خریداری ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔ علاوہ ازیں برف میں مردہ حشرات پائے جانے، پروڈکشن ایریا میں چھپکلیوں اورگندگی پر ملتان میں آئس فیکٹری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کی گئی۔خانیوال میں واٹر پلانٹ کو پانی کا سیمپل فیل ہونے پر پروڈکشن بند کردی گئی۔ سورج کند روڈ پر قائم پاپڑ فیکٹری کو فلیورز اور خام مٹیریل کا ریکارڈ نہ ہونے، مشینری کی صفائی نہ ہونے اور آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 50ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ ملتان میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈریسپی مصالحے فروخت کرنے پر 20ہزار، بیوریجز پلانٹ کو سوڈاواٹر کی برکس ویلیو کم ہونے اور کھلے رنگ کا استعمال کرنے پر 15ہزارجرمانہ عائد کیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کارروائیاں کی جارہی ہیں