بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ140
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پاکستان ایگری ایکسپو 2022 میں عوامی راہنمائی کے لیے آگاہی سٹالز
ڈی جی فون اتھارٹی شعیب خان جدون نے سٹال کا افتتاح کیا
آپریشنز، ٹیکنیکل، ریسورس اینڈ لائسنسنگ اور پبلک ریلیشنز اینڈ آوئرنیس ونگ کے ڈیسک
کسانوں مہمانوں اور انڈسٹری ماہرین کو پنجاب فوڈاتھارٹی اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی گئی
نمائش میں آئے لوگوں میں مفت ڈائیٹ چارٹس،آگاہی کتابچے اور متوازن خوراک کے چناؤکی معلومات دی گئی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ عوام کو بہتر زندگی کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دینا ہے۔شعیب جدون
لاہور 19 جون:ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پاکستان ایگری ایکسپو 2022 میں عوامی راہنمائی کے لیے آگاہی سٹالزلگایا گیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی کے اقدامات کی آگاہی دینے کے لیے آپریشنز، ٹیکنیکل، ریسورس اینڈ لائسنسنگ اور پبلک ریلیشنز ونگ کے ڈیسک لگاے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پاکستان ایگری ایکسپو 2022 میں عوامی راہنمائی کے لیے آگاہی سٹالزلگایا۔پنجاب فوڈاتھارٹی کے اقدامات کی آگاہی دینے کے لیے آپریشنز، ٹیکنیکل، ریسورس اینڈ لائسنسنگ اور پبلک ریلیشنز ونگ کے ڈیسک لگاے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے بتایا کہ ایگریکلچر نمائش میں آئے کسانوں مہمانوں اور انڈسٹری ماہرین کو پنجاب فوڈاتھارٹی اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ خوراک کا نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو گھربیٹھے آن لائن لائسنس اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار بتانے کے لیے ریسورس اینڈ لائسنسنگ کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی سٹال میں ڈیسک لگایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ونگ کی جانب سے بنائی گئی دودھ اور مصالحہ جات چیک کرنے والی کٹس کو بھی نمائش میں رکھا گیا ہے۔ٹیکنیکل ونگ کی جانب سے فوڈ ٹیسٹنگ، میڈیکل سکریننگ،ٹریننگ سکول پروڈکٹ رجسٹریشن، لیبلنگ کے حوالے سے معلومات دی گئیں۔شعیب جدون نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سٹال پر ما ہر غذائیات کی ٹیم سٹال پر آنے والے افراد کو غذائیت سے بھرپور متوازن خوراک کی آگاہی اور مکمل ڈائیٹ پلان فراہم کیے گئے۔نمائش میں آئے لوگوں کی بڑی تعداد پبلک ریلیشنز اینڈ آوئرنس ڈیسک سے مفت ڈائیٹ چارٹس،آگاہی کتابچے اور متوازن خوراک کے چناؤ کے حوالے سے معلومات لے رہے ہیں۔علاوہ ازیں انڈسٹری سے آئے لوگوں کو پنجاب فوڈاتھارٹی اتھارٹی کی تیار کردہ مصالحہ اور ملک ٹیسٹنگ کٹ کے بارے میں معلومات دی گئیں۔پانی،دودھ،مصالحہ جات اور مختلف فوڈ پروڈکٹس کو چیک کرنے والے آلات بھی سٹالز پر رکھے گئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن محفو خوراک کی فراہمی کے ساتھ عوام کو بہتر زندگی کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دینا ہے۔انہوں نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی کی فری ملک ٹیسٹنگ سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔پنجاب بھر میں فوڈ اتھارٹی کے دفاتر یا لاہور کے 6 پوائنٹس پر لگے ملک کیمپس سے مفت دودھ چیک کروائیں۔ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کا ساتھ دیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں فیس بک، موبائل اپلیکیشن، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دیں