نجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے الحمراء آرٹس کونسل میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے لیے غذائی آگاہی کیمپ کا انعقاد. ڈی جی فوڈاتھارٹی اتھارٹی اور ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے کیمپ کا دورہ کیا۔ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے200 سے زائد ملازمین کے فری بنیادی ٹیسٹ کیے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ حفظان صحت اصولوں اور روزمرہ کی خوراک میں غذائیت سے بھرپور کھانا کھانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ڈی جی فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے سیمنار میں پاپولیشن ویلفیئر ملازمین سے خطاب کرتےہوئے کہا اعتدال اور غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ ناصرف ہمیں تندرست رکھتا ہے بلکہ ہمارے کام کرنے کی صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے۔