بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ184
اونچی دوکانوں کے پکوانوں کی صورتحال۔۔!!
پنجاب فوڈاتھارٹی کے معروف ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز پر چھاپے،3فوڈپوائنٹس کی پروڈکشن بند،3کو جرمانے عائد
معیار کے نام پر عوام سے بھاری پیسے وصول کرنیوالی فوڈچینز کی کوآلٹی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
عوام کسی بھی فوڈ پوائنٹ کے معیار میں کمی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مطلع کریں۔شعیب خان جدون
لاہور 20 جولائی:اونچی دوکانوں کے پکوانوں کی صورتحال۔۔۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں معروف ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز کی چیکنگ کی گئی۔قوانین کی خلاف ورزیوں پر3فوڈپوائنٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند جبکہ3کو جرمانے عائد کیے گئے۔فوڈسیفٹی ٹیم نے کے ایف سی برکت مارکیٹ کوکولڈ سٹورمیں مناسب ٹمپریچر قائم نا رکھنے پر کام سے روک دیا۔پیری پیری گرلڈ چکن گلبرگ کو استعمال شدہ گندے آئل کی موجودگی پر پر بند کر دیا گیا۔اسی طرح کراچی باربی کیو برکت مارکیٹ کومکھیوں کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پربند کر دیا۔علاوہ ازیں معروف کافی چین گلوریا جینز برکت مارکیٹ کو زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر جرمانہ کیاگیا۔ الکویت شوارما اور انکل جوس کارنر کوٹوٹے فنگس لگے فریزر کے استعمال پر جرمانے عائد کیے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ معیار کے نام پر عوام سے بھاری پیسے وصول کرنیوالی فوڈچینز کی کوآلٹی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔اچانک چھاپوں سے صفائی کے انتظامات اور استعمال کیے جانیوالے اجزاء کے معیار کا پتہ چلتا ہے۔رش کے باعث غیر معیاری انتظامات اورناقص آئل کے استعمال جیسے بہانے ناقابل قبول ہیں۔ تمام فوڈچینز مالکان عملے کوکچن اور پروڈکشن ایریامیں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کریں۔شعیب خان جدون نے واضح کیا کہ عوام کسی بھی فوڈ پوائنٹ کے معیار میں کمی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مطلع کریں۔شکایات کا اندراج پنجاب فوڈاتھارٹی ٹال فری نمبر یا فیس بک ایپلی کیشن پر کروایاجاسکتا ہے۔عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں