بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہورفون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ380
پنجاب فوڈاتھارٹی کا شرقپور روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ، 500 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں تلف
ویجیلینس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گودام کا سراغ لگایا،ناقص معیار کی وجہ سے پروڈکشن اصلاح تک بند
عوام سے گزارش ہے کہ کھلے مصالحے ہرگز مت خریدیں،خرید سے قبل لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
گزشتہ ایک ماہ میں 50 ہزار کلو سے زائد ناقص مرچ مصالحے پکڑ کر تلف کیے جا چکے ہیں۔ مدثر ریاض ملک
لاہور 8 نومبر:چٹ پٹے کھانوں کے شوقین ہوشیار باش!!ملاوٹی مرچ مصالحوں کی بڑی کھیپ فوڈاتھارٹی نے پکڑ لی۔تفصیلات کے مطابق
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شرقپور روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے 500 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں تلف کردیں۔ویجیلنس ٹیم نے سپلائی والی گاڑی کا پیچھا کر کے گودام کا پتہ لگایا۔موقع پر لیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ مرچ مصالحوں میں غیر معیاری رنگ اور دیگر اشیاء کی ملاوٹ پائی گئی۔گزشتہ ایک ماہ میں 50 ہزار کلو سے زائد ناقص مرچ مصالحے پکڑ کر تلف کیے جا چکے ہیں۔کارروائی کے دوران مصالحہ جات پنجاب فوڈ اتھارٹی سٹینڈرز کے خلاف اور ملاوٹی پائے گئے۔ یاد رہے کہ ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کے کینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ مدثر ریاض ملک نے واضح کیاکہ چند پیسوں کیلئے عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جاری ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ کھلے مصالحے ہرگز مت خریدیں۔ خرید سے قبل لیبل پر درج تحریر پڑھنے کی عادت اپنائیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں۔اپنی خوراک میں شامل اشیاء کے معیار کی بنیادی چانچ پڑتال یقینی بنائیں