نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (نیم) کے وفد کا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ
14افسران پر مشتمل وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے تفصیلی ملاقات، اتھارٹی کے انتظامی و عملی امور پر تفصیلی بریفنگ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریگولیشنز بنانے،سائنٹیفک پینل، فیلڈ ٹیموں کے کام اور لائسنسنگ کے طریقہ کارپر بھی بات چیت
ادارے کا انتظام بہترین، بلاشبہ پنجاب فوڈاتھارٹی قابلِ تقلید ادارہ ہے۔وفد ارکان
لاہور22اکتوبر:نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (نیم) کے وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان یونس سے تفصیلی ملاقات کی۔وفد کو ادارے کے ونگز کی کارکردگی اورجدید قوانین کی تیاری بارے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (نیم) کے 14افسران پرمشتمل وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان سے تفصیلی ملاقات او ر ادارے کی کارکردگی بارے سوالات کیے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافیعہ حیدر نے وفد کو اتھارٹی کے انتظامی و عملی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے پی ایف اے ایکٹ، پنجاب پیور فوڈ رولز اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریگولیشنز سے آگاہ کیا۔مزید برآں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریگولیشنز بنانے،سائنٹیفک پینل،فیلڈ ٹیموں کے کام اور لائسنسنگ کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کی جانب سے وفد میں شامل افسران کو سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے گئے۔وفد ارکا ن کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انتظامی امور پیشہ ورانہ اور قابلِ تقلید ہے۔
٭٭٭٭٭