بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ266
ناقص گھی اورآئل تیار کرنیوالوں خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن۔۔!!
کوٹ لکھپت کے علاقے میں آئل اینڈ گھی ملز پر چھاپہ، انتہائی ناقص انتظامات،پروڈکشن اصلاح تک بند
بناسپتی گھی کا استعمال دل کے امراض کا بڑا سبب بن رہا ہے۔ی جی فوڈاتھارٹی
اشیائے خورونوش کی تیاری اور فروخت کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد ہر صورت لازم ہے۔شعیب جدون
لاہور 7 ستمبر:ناقص گھی اورآئل تیار کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن۔۔۔!!تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈ
سیفٹی ٹیم نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں آئل اینڈ گھی ملز پر چھاپہ مارا۔قوانین کی خلاف ورزیوں پریونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔کارروائی کے دوران ایکسپائرڈ لیب آلات، خام مال کی موجودگی،گندے ٹینکس اور زنگ آلود فلٹرز پائے گئے۔اسی طرح غیر معیاری سٹوریج،مکڑیوں کے جالے، چوہوں کی بھرمار، گندہ اور بدبودار ماحول پایاگیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ روزمر ہ خوراک میں گھی اورآئل اہم جزو بن چکا ہے۔گھی کے معیار میں کمی انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہو سکتی ہے۔شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ اشیائے خورونوش کی تیاری اور فروخت کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد ہر صورت لازم ہے۔صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار کرنیوالے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں۔عوام سے گزارش ہے کہ بناسپتی گھی کی بجائے آئل کو ترجیح دیں۔بناسپتی گھی کا استعمال امراض قلب کی بڑی وجہ ہے