ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔
میٹ سیفٹی ٹیموں کا بکر منڈی کے قریب آصف چلر سٹور پرچھاپہ، 2500کلو بیمار گوشت تلف
کولڈ سٹور سے بیمارجانور کا خون آلود گوشت برآمد، سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج
انتہائی ناقص گوشت پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق شدہ ظاہر کر کے مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
مردہ یا بیمار جانور کا گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ شعیب خان جدون
عوام سے گزارش ہے کہ گوشت ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار قصاب سے خریدیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
لاہور 24 جون:ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی کے قریب آصف چلر سٹور پرچھاپہ مارتے ہوئے 2500کلو بیمار گوشت تلف کر دیا گیا۔کولڈ سٹور سے بیمارجانور کا خون آلود گوشت برآمد ہو نے پر سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی کے قریب آصف چلر سٹور پرچھاپہ مارتے ہوئے 2500کلو بیمار گوشت تلف کر دیا۔سٹور سے خون آلود گوشت برآمد ہونے پر سٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیمار جانور کے گوشت کو خود سے جعلی مہریں لگا کر سٹور میں رکھا گیا تھا۔انتہائی ناقص گوشت پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق شدہ ظاہر کر کے مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا۔برآمد کیے گئے انتہائی مضر صحت گوشت کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔شعیب خان جدون نے بتایا کہ سٹور میں جگہ جگہ جانوروں کے باقیات، آلائشیں اور گندگی پائے جانے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے واضح کیا کہ مردہ اور بیمار جانوروں کے گوشت پر جعلی مہر لگاکر تصدیق شدہ ظاہر کرنا سنگین جرم ہے۔مردہ یا بیمار جانور کا گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ شعیب خان جدون نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوشت ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار قصاب سے خریدیں۔قصاب سے سٹور شدہ یا پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں۔اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں فورا پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں۔ناجائز منافع کمانے کے لالچ میں مردہ یا بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں انسانیت کے بڑے دشمن ہیں۔ایسے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے عوام کا تعاون سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے