بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہورفون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ388
میٹھی مٹھائیاں اور مختلف ذائقوں کی بیکری کھانے والے ہوشیار
فوڈ سیفٹی ٹیم کا گلبرگ کے علاقے میں معروف بیکری پر چھاپہ، 20 کلو زائد المیعاد بیکری پروڈکٹس کھلے ناقص رنگ تلف
سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناء پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زائد المیعاد د خوراک کا استعمال نظام انہضام کی خرابی اور انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔مدثر ریاض ملک
مارکیٹ میں آنیوالی اشیائے خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور 18 نومبر:میٹھی مٹھائیاں اور مختلف ذائقوں کی بیکری کھانے والے ہوشیار۔۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلبرگ کے علاقے میں معروف بیکری شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے 20 کلو زائد المیعاد بیکری پروڈکٹس اور ایک لیڑ کھلے ناقص رنگ تلف کر دیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلبرگ کے علاقے میں معروف بیکری کی چیکنگ کرتے ہوئے زائد المیعادبیکری پروڈکٹس اور کھلے ممنوعہ رنگوں برآمد کیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناء پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ قوانین کے خلاف فریزر میں سے گوشت اور ڈیری پروڈکٹس ایک ساتھ رکھی پائی گئی۔مدثرریاض ملک نے بتایا کہ پیکنگ میٹریل کھلی جگہ پر بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا۔ پروسیسنگ ایریا میں فرش اور زائد المیعاد اشیاء ایک ساتھ رکھا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کے میڈیکلز اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے واضح کیا کہ زائد المیعاد د خوراک کا استعمال نظام انہضام کی خرابی اور انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔مارکیٹ میں آنیوالی اشیائے خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی