لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات

لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات
پنجا ب میں ریسٹورنٹس کے معیار،قوانین پر عمل درآمداور درجہ بندی کے نظام کے حوالے سے تبادلہ خیال
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو درجہ بندی کے حوالے سے سفارشات جلدپیش کرنے کی ہدایت
ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کرنے کا مقصد معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معیاری خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی مکمل فری کنسلٹنسی سروس بھی فراہم کرتی ہے۔عرفان میمن
لاہور21جنوری:لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن سے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ہے۔ ریسٹورنٹس کے معیار اورقوانین پر عمل درآمدکے پیش نظردرجہ بندی کی تجاویزپر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات میں پنجا ب میں ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کے نظام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ملاقات میں انڈسٹری کے حوالے سے مختلف تجاویز اورمعاملات پر گفتگو کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کے حوالے سے سفارشات جلدپیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد کرنے والے ریسٹورنٹس کو A کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن کے مطابق بچ جانے والے کھانے کو ضرورت مند تک پہنچانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ایکسیس فوڈ ریگولیشنپر عمل درآمد کرنے والے ریسٹورنٹس کوA کیٹیگری میں شامل ہونے کے لیے ریوارڈ پوائنٹس بھی دیے جائے گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کرنے کا مقصد معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔صوبہ بھر میں معیاری خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی مکمل فری کنسلٹنسی سروس بھی فراہم کرتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Scroll to Top