فرائض کی ادائیگی کے دوران پنجاب فوڈا تھارٹی ٹیموں پر مافیا کا حملہ!!
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ
فرائض کی ادائیگی کے دوران پنجاب فوڈا تھارٹی ٹیموں پر مافیا کا حملہ!!
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں کارروائی، جعلی جوس فیکٹری مالکان کا حملہ،ٹیم یرغمال
طویل مزاحمت کے بعدپولیس کی مدد سے ٹیم بازیاب،فیکٹری مالکان سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج
مضر صحت جوس کیمیکلز،کھلے رنگوں اور مصنوعی فلیورز سے تیار کیا جا رہا تھا۔ڈاکٹر قیصر عباس
روزانہ کی بنیاد پر اپنی جان کی پروا ہ کیے بغیر ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ 13 مئی:فرائض کی ادائیگی کے دوران پنجاب فوڈا تھارٹی ٹیموں پر مافیا کا حملہ۔۔۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن عدیل اسلم کی سربراہی میں کارروائی کے دوران جعلی جوس فیکٹری مالکان نے حملہ کردیا۔فیکٹری مالکان نے عملے کی مدد سے پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کویرغمال بنا کر جسمانی تشدد کیا۔ٹیموں کے موبائل فون اور سرکاری دستاویزات چھین لیے گئے۔موبائل فون میں ناقص جوس تیار کرنے کی ریکارڈ ویڈیو بھی ڈیلیٹ کر دی گئی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بعدازاں پولیس کی مدد سے ٹیموں کو بازیاب کروایا گیا۔
فیکٹری مالکان سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کر وا کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ڈاکٹر قیصر عباس کا کہناتھا کہ مضر صحت جوس کیمیکلز، کھلے رنگوں اور مصنوعی فلیورز سے تیار کیا جا رہا تھا۔قوانین کے مطابق کھانے پینے کی ہر پروڈکٹ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹر کروانا انتہائی لازم ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اپنی جان کی پروا کیے بغیر ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔
٭٭٭٭