غذائی مفسدین کے لیے پنجاب کی زمین تنگ۔۔۔۔۔لگاتار آپریشنز جاری

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور بھر میں گرینڈ آپریشن

 

لاہور کے داخلی راستوں پر علی الصبح کڑی ناکہ بندی؛ 53ہزار 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

51 دودھ بردار گاڑیوں، ڈیری شاپس اور ملک پروسیسنگ یونٹس کی چیکنگ، 10مقدمات درج

6ڈیری شاپس بند؛ 7کو 1لاکھ 65ہزار جرمانے عائد، 4گاڑیاں ضبط

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ کو تلف کیا گیا۔، ڈی جی فوڈاتھارٹی

تلف کردہ دودھ میں پانی، پاوڈر اور مضر صحت ویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ پائی گئی۔عاصم جاوید

ناقص دودھ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

ملاوٹی دودھ فروخت والی دکانیں بند، مقدمات درج کروائے جارہے ہیں، عاصم جاوید

ناقص ملاوٹی دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرسکتا ہے، ڈی جی فوڈاتھارٹی

ملاوٹ سے پاک صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، عاصم جاوید

شہری گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتےہیں، ڈی جی فوڈاتھارٹی

معیاری خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کی سرکوبی اور خاتمے کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں، عاصم جاوید

 

 

Scroll to Top