ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس بریفنگ
ملاوٹ ناقابلِ ضمانت جرم؛ زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال قید اور 1 کروڑ روپے تک جرمانے عائد کرنے کی تیاری
مجوزہ قوانین کے عملدرآمد سے خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کا خاتمہ ممکن ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گزشتہ سالوں کی نسبت کارروائیوں میں 158 فیصد، مقدمات میں 24 فیصد اضافہ ہوا، عاصم جاوید
12لاکھ 35ہزار 741 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 1ہزار 344 مقدمات درج کروائے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
1لاکھ 19 ہزار سے زائد کو 1ارب 52کروڑ 24 لاکھ کے جرمانے؛ 3300 یونٹس بند کیے گئے، عاصم جاوید
6لاکھ 86 ہزار کلو گوشت، 1لاکھ 42 ہزار لٹر آئل، 1لاکھ 17ہزار لٹر ڈرنکس تلف کی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دودھ چیکنگ میں ریکارڈ اضافہ،تلف میں واضح کمی؛ 16 لاکھ 24ہزار لٹر دودھ تلف، عاصم جاوید
پنجاب میں 75فیصد دودھ معیاری اور صحت بخش؛ 4گنا کم دودھ تلف ہوا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
2ہزار 942 فوڈ کارٹس، ٹرکس اور ڈھابوں پر فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل کیے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت 10 ہزار 786 بچوں کو 2ماہ کے لیے مفت لنچ باکس فراہم کیا گیا، عاصم جاوید
50 سکولز میں نیوٹریشن پروگرام شروع کرنے کا پلان تیار؛ ایٹ سیف کیمپین میں تیزی کا فیصلہ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
ایٹ سیف وومین، کڈز کیمپین، الیکٹرانک لرننگ مینجمنٹ سسٹم پروگرام شروع کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملک ٹریسیبیلٹی پروگرام، میٹ سیفٹی ٹاسک فورس، پیپر لیس نظام، بزنس فیسیلیٹیشن سنٹربھی قائم کیا گیا۔عاصم جاوید
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی