عوام تک معیاری اور صاف برف پہنچانے کے لیے ڈی جی فوڈ میدان میں۔۔
پنجاب بھر میں 944 برف فیکٹریوں کی چیکنگ،13 کی پروڈکشن بند
ناقص انتظامات پر371کے چالان،405کو وارننگ نوٹس جاری
برف فروش برف کو ڈھانپنے یا محفوظ کرنے کے لیے صاف کور کا استعمال اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
لاہور21مئی:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا موسم گرما میں عوام تک معیاری اور صاف برف پہنچانے کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے پنجاب بھر میں چیکنگ مہم کا آغاز کرتے ہوئے لاہور کی مختلف برف تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی۔تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 944 برف تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 13فیکٹریوں کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔بغیر فلٹر کیے آلودہ پانی سے برف تیار کرنے،زنگ آلود سانچوں کے استعمال اور آر او پلانٹ نہ ہونے پر فیکٹریوں کی پروڈکشن بند کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غیر معیاری انتظامات پر 371 فیکٹریوں کے چالان جبکہ 405 کومزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔شعیب خان جدون کا مزید کہنا تھا کہ گرمیوں میں ٹھنڈے پانی اور مشروبات کے استعمال میں اضافے کے باعث برف کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ہوٹلوں،ریسٹورنٹس،ڈھابوں اور ٹھیلوں پر مشروبات،ٹھنڈے پانی کی تیاری میں برف کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ان مشروبات اور پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بغیر فلٹر شدہ آلودہ پانی سے تیار برف کا استعمال پیٹ اور معدے کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔علاوہ ازیں اسہال اور ڈائریا جیسے امراض کے پھیلاؤ کے پیش نظر آئس فیکٹریوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ کا عمل تیز کر دیا ہے۔لاہور ڈویژن میں 116،ملتان103،مظفرگڑھ 145،گوجرانوالہ125،سرگودھا میں 180، اولپنڈی میں 43، فیصل آباد152 اور ساہیوال میں 80 آئس فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی۔ڈی جی فوڈنے برف سپلائی اور فروخت کرنے کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کا کہا۔انہوں نے زور دیاکہ برف کو ڈھانپنے کے صاف اور معیاری کور کا استعمال کریں۔برف کو استعمال کرنے سے قبل اچھی طرح دھو ئیں۔شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔اردگرد خوراک تیار کرنے والے بے نامی یونٹ یا فیکٹری کی اطلاع پنجاب فوڈاتھارٹی کو دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کا براہ راست تعلق ہر عمر کے انسان سے ہے۔اگر ہمارا خوراک کی تیار ی سے ترسیل اور پلیٹ تک تمام مراحل کو احسن طریقے سے بغیر کسی ملاوٹ اور جعل سازی کے سرانجام دیا جائے تو ہم بے شمار موذی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ صحت دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے ہم خود کو الرٹ کریں۔ایسے تمام اداروں کے بڑھ جڑھ کر ساتھ کے جو انسانی فلاں کے لیے کام کر رہے ہیں۔شعیب جدون کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دیں