ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ مری میں کریک ڈاؤن
11فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،، 4معروف ریسٹورنٹس کو 1لاکھ 10 ہزار کے جرمانے عائد
7 فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری
بھاری مقدار میں ناقص آئل، بدبودار دہی اور ایکسپائر کولڈ ڈرنکس تلف
سابقہ دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پراسیسنگ ایریا میں ٹوٹے فرش پر گندا پانی موجود، حشرات مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کچن میں چوہے، چھپکلیاں ،کھلی نالیاں ،بدبودار ماحول پایا گیا ۔ عاصم جاوید
تیار اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ عدم موجود، کاؤنٹر پر بغیر ڈھانپے اشیاء رکھی گئی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معروف فوڈ چینز میں صفائی کے ناقص انتظامات ناقابلِ برداشت ہیں، عاصم جاوید
مقرر کردہ قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار کرنے والے صحت کے بڑے دشمن ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ سیفٹی پر نو کمپرومائز پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عاصم جاوید
وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق مری کے باسیوں اور سیاحوں کی اچھی خوراک تک رسائی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈاتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔عاصم جاوید