ستارے بتائیں گے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کا احوال، معیار رکھنا ہو گا ہر حال میں برقرار بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور

ستارے بتائیں گے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کا احوال، معیار رکھنا ہو گا ہر حال میں برقرار
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور

فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم

ہینڈ آؤٹ

ستارے بتائیں گے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کا احوال، معیار رکھنا ہو گا ہر حال میں برقرار

پنجاب فوڈاتھارٹی کا انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق ریسٹورنٹس کیلئے سٹار ریٹنگ سسٹم،250ریسٹورنٹس شامل

پائلٹ پروچیکٹ میں 5 بڑے شہر، فوڈ انڈسٹری میں نئے دور کا آغاز،کڑی جانچ کے بعد سٹار ز دینے کا فیصلہ

انٹرنیشنل ماڈل کا نفاذ صوبے کی فوڈ انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوام تک معیاری خوراک کیلئے قوانین میں بھی جدت لا رہے ہیں۔رفاقت علی نسوآنہ

لاہور 12 جنوری:ستارے بتائیں گے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کا احوال، معیار رکھنا ہو گا ہر حال میں برقرار۔۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پرصوبہ پنجاب میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق ریسٹورنٹس کیلئے سٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سٹار ریٹنگ سسٹم کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس کے معیار کا تعین کرے گی۔پائلٹ پروچیکٹ میں 5 بڑے شہروں کے 250ریسٹورنٹس کو شامل کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں لاہور،ملتان،راولپنڈی،فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے معروف ریسٹورنٹس کو چیک کیا جائے گا۔فوڈ بزنس کو کھانے کے معیار،ذائقے اورحفظان صحت کے قوانین پر عملدرآمد کی کڑی جانچ کے بعد سٹار زدیے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ سٹار ریٹنگ سسٹم لاگو کرنے سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کی باقاعدہ ٹریننگ کروائی گئی ہے۔ جانچ پڑتال اور ریٹنگ میں مکمل شفافیت لانے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن بھی متعارف کروائی ہے۔ایپلیکیشن کی مدد سے حفظان صحت قوانین کے عین مطابق سٹار ریٹنگ کرنے میں آسانی ہو گی۔انٹرنیشنل قوانین کے مطابق سٹار ریٹنگ سسٹم فوڈ انڈسٹری میں نئے دور کا آغازجبکہ بہترین سروسز اور کوآلٹی کی بنیاد پرانڈسٹری میں مقابلے کا مثبت رجحان پیدا ہوگا۔عوام کو بہترین ریسٹورنٹس اور ہوٹل کے انتخاب میں بھی آسانی ہوگی۔ رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ انٹرنیشنل ماڈل کا نفاذ صوبے کی فوڈ انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔عوامی آگاہی،حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد اور معیار کی بناء پر ریٹنگ کی جائے گی۔وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے قوانین میں بھی جدت لا رہے ہیں۔

٭٭٭٭٭٭٭

Scroll to Top