بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ
بیکری مصنوعات اور مٹھائیاں کھانے والے ہوشیار۔۔!!
پنجاب فوڈاتھارٹی کامعروف بیکرز اینڈ سویٹس پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ،پروڈکشن اصلاح تک بند
کھلے رنگوں،غیر معیاری اجزاء کااستعمال،گندہ اور بدبودار ماحول پایا گیا۔شعیب جدون
اشیائے خورونوش کی تیاری میں ملاوٹ یا جعلسازی کرنیوالے کا کاروبار بند کرد یا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور22جولائی: بیکری اور مٹھائیاں کھانے والے ہوشیار۔۔!! تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیم نے لاہور میں معروف بیکرز اینڈ سویٹس پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا۔مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں،زائدالمیعاداشیاء اور صفائی کے ناقص انتظامات پر اصلاح تک پروڈکشن بند کردی۔کولڈ سٹور میں غیر معیاری سٹوریج،بدبودار ماحول اور حشرات کی موجودگی پر کارروائی کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھاکہ بظاہر دلکش نظر آنے والی بیکری پروڈکٹس کی تیاری کے انتظامات غیر معیاری پائے گئے۔زائد المیعاد اور ناقص اجزاء سے تیار خوراک انسانی صحت کیلئے متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں قوانین کے یکساں نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے ہر چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹ کو باقاعدگی سے چیک کر تی ہے۔خوراک میں ملاوٹ یا جعلسازی کرنیوالے کا کاروبار بند کرد یا جائے گا۔عوام سے گزارش ہے کہ بیکری مصنوعات کی خریداری سے قبل ایکسپائری تاریخ ضرور دیکھیں۔لیبلنگ نہ کرنے یا جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو معہ تصاویر مطلع کریں۔شکایات کا اندراج پنجاب فوڈاتھارٹی کے فیس بک پیج یا ٹال فری نمبر 080080500 پر بآسانی کیا جاسکتا ہے۔فوڈسیفٹی ٹیمیں صوبہ بھر میں 24گھنٹے خوراک کے معیار پر نظر رکھنے کیلئے سرگرم عمل ہیں