”بچپن میں کینسر ”کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈاتھارٹی اور شوکت خانم کے اشتراک سے تقریب
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ
”بچپن میں کینسر ”کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈاتھارٹی اور شوکت خانم کے اشتراک سے تقریب
پاکستان میں ہر سال تقریبا 8 سے 10 ہزار بچے کینسرکے مرض کا شکار
یوسی پی کے طلباء کی آگاہی واک میں شرکت،بلڈ کیمپ میں کینسر کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات
اشیائے خورونوش میں ملاوٹی و ممنوعہ اجزاء کا استعمال کینسر جیسے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔رفاقت علی نسوآنہ
بچوں کو فارمولا دودھ کی بجائے ماں کا دودھ ایسی بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ماہر غذائیات
خوراک کے چناؤ کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آگاہی قابل تحسین ہے۔پروریکڑ ڈاکٹر نصراکرام
لاہور 23 فروری :”بچپن میں کینسر ”کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں فوڈاتھارٹی اور شوکت خانم کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔موذی مرض بارے آگاہی واک میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ماہرین غذائیات کی ٹیم نے مرض بارے مفید مشورے دیے۔ماہر امراض کینسر کا کہناتھا کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا 8 سے 10 ہزار بچے کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔ سیمینار سے ڈی جی فوڈاتھارٹی ،پروریکٹریوسی پی ،شوکت خانم کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اورماہر غذائیات سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ طرز زندگی اور قدرتی غذائیت سے محروم خوراک کا استعمال بچوں میں کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔طلباء کو بچپن میں ہونیوالے کینسر کے مرض کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی گئی۔اشیائے خورونوش میں ملاوٹی و ممنوعہ اجزاء کا استعمال کینسر جیسے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔رفاقت علی نسوآنہ کا مزید کہناتھا کہ بچوں کی مرغوب غذاؤں میں استعمال ہونیوالے کھلے رنگوں اور ناقص آئل کے استعمال پر مکمل پابندی ہے۔کاربونیٹیڈ ڈرنکس،تلی ہوئی اشیاء اور چھالیہ کی فروخت پر تمام سکولوں میں مکمل پابندی عائد ہے۔ایسی بیماریوں کے بارے میں بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی آگاہی دینا بے حد ضروری ہے۔ماہر غذائیات شفاعلی نے کہاکہ روزمرہ خوراک کا استعمال بچوں کی صحت پر براہ راست اثر کرتا ہے۔بچوں کو فارمولا دودھ کی بجائے ماں کو دودھ ایسی بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔پروریکٹریوسی پی ڈاکٹر نصراکرام نے خوراک کے چناؤ بارے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آگاہی مہم کو قابل تحسین قرار دیا۔ صحت سے متعلق آگاہی مہمات کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی اور یو سی پی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔مزید برآں بلڈ کیمپ میں شوکت خانم ہسپتال میں مریضوں کیلئے یونیورسٹ طلباء نے خون کے عطیات بھی دیے۔
٭٭٭٭٭٭٭