بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ216
امپورٹڈ اشیاء کے معیار میں گڑبڑ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن!!
نشتر ٹاؤن میں معروف سپر سٹور پر چھاپہ، درآمدی اشیاء کا ریکارڈ موجود نہ ہونے پر سٹور کی سیل بند
پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق تمام پراڈکٹس کے لیبل اوررجسٹریشن کروانا لازم ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ اشیاء خورونوش خریدنے سے قبل لیبل پر درج تحریر لازمی پڑھیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور 15 اگست:امپورٹڈ اشیاء کے معیار میں گڑبڑ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔!!تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیم نے نشتر ٹاؤن میں معروف سپر سٹور پر چھاپہ مارا۔چیکنگ کے دوران درآمدی اشیاء کا ریکارڈ موجود نہ ہونے پر سٹور کی سیل بند کردی گئی۔درآمدی اشیاء پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ نہ کروانے پر کارروائی کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ قوانین کے برخلاف 14غیر ملکی مصنوعات کے لیبلز اور رجسٹریشن نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق تمام پروڈکٹس کے لیبل اوررجسٹریشن کروانا لازم ہے۔بغیر منظور شدہ لیبلز اور رجسٹریشن کوئی بھی پراڈکٹ فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔شعیب جدون نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اشیاء خورونوش خریدنے سے قبل لیبل پر درج تحریر لازمی پڑھیں۔انہوں نے واضح کیاکہ پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کیلئے فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔کسی بھی شکایت کی صورت میں فیس بک، موبائل اپلیکیشن، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دیں۔دوکاندار کسی بھی پراڈکٹ کی خریداری سے قبل سپلائر سے لیبلنگ رجسٹریشن ضرور طلب کریں۔قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے سپلائرز کا ڈیٹامرتب کیا جارہا ہے