ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کا لاہور میٹ پراسیسنگ کمپلیکس شاہ پور کانجراں کا دورہ

بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ261
ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کا لاہور میٹ پراسیسنگ کمپلیکس شاہ پور کانجراں کا دورہ
جانوروں کو ذبح کرنیوالے جدید سلاٹرنگ یونٹ اور کولڈ سٹورز کا جائزہ، انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف
عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنیوالے قصابوں اور سلاٹرنگ یونٹس مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
غیر قانونی سلاٹر ہاوس بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔انتظامیہ سلاٹرنگ یونٹ
لاہور 2 ستمبر:جراثیم سے پاک، صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی، غیر قانونی مذبح خانوں کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری!!تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی نے لاہور میٹ پراسیسنگ کمپلیکس شاہ پور کانجراں کا دورہ کیا۔جانوروں کو ذبح کرنیوالے جدید سلاٹرنگ یونٹ اور کولڈ سٹورز کا جائزہ لیا۔حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جانوروں کو ذبح کرنے پر انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی۔اس موقع پر ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز پر فوڈاتھارٹی کی کارروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی سلاٹر ہاؤس بند جبکہ مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔ سلاٹر ہاؤس عوام تک معیاری اور تازہ گوشت کی فراہمی کیلئے جدید مشینری کا استعمال کررہا ہے۔ غیر قانونی سلاٹرنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے مناسب فیس کی وصولی قابل ستائش ہے۔ انتظامیہ سلاٹرنگ ہاوس نے بتایا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد ہی صحت مند جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے۔غیر قانونی سلاٹر ہاوس بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔شعیب جدون نے واضح کیاکہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنیوالے قصابوں اور سلاٹرنگ یونٹس مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

Scroll to Top