پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 72ویں یوم آزادی کی تقریبات، ایک نئے عزم کے ساتھ کشمیریوں کے نام

August 09,2019
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 72ویں یوم آزادی کی تقریبات، ایک نئے عزم کے ساتھ کشمیریوں کے نام
پنجا ب فوڈ اتھارٹی اور جامعہ پنجاب کے اشتراک سے فیصل آڈیٹوریم میں تقریب
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بطور مہمان خصوصی،چئیرمین عمر نوید بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی شرکت
جشن آزادی تقریب میں اپنے کشمیر ی بھائیوں کو یاد کرتے ہوئے قرارداد کشمیر پیش،بھارتی مظالم کی شدید مذمت
ہمارے امن کے ارادوں کو ہماری کمزوری مت سمجھا جائے،چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی
بھارتی سازش کی مذمت کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔صوبائی وزیرِخوراک
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اسکی حفاظت کی ذمہ داری ہر پاکستانی کافرض ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور9اگست:پنجاب فوڈ اتھارٹی اور جامعہ پنجاب کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 72ویں یومِ آزادی کو ملاوٹ سے پاک۔۔نیا پاکستان تقریب کو کشمیریوں کے نام کر دیاگیا۔صوبائی وزیرِخوراک سمیع اللہ چودھری،چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مختلف شعبہ ہائے ز ندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے خصوصی وڈیو پیغام کے ذریعے پنجاب فوڈ اتھارٹی تقریب میں بھی شرکت کی۔جشن آزادی کی تقریب میں اپنے کشمیر ی بھائیوں کو یاد کرتے ہوئے قرارداد کشمیر پیش کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔مزید برآں حاضرین کی جانب سے کشمیری شہداء کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے خطاب کے دوران چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے امن کے ارادوں کو ہماری کمزوری مت سمجھا جائے،ہم دشمن کے ناکام عزائم کو خاک میں ملانا جانتے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیرِخوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ بھارتی سازش کی مذمت کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اسکی حفاظت کی ذمہ داری ہر پاکستانی کافرض ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Scroll to Top