پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف آپریشن گٹکا ڈیلر، بیوریج یونٹ، سویٹس اینڈ بیکرز، ریسٹورنٹ،2کالجوں کی کینٹین بند،5330 پیکٹ گٹکا موقع پر تلف

بہ تسلمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون نمبر 90992013 حافظ قیصر / اسلم
ہینڈآؤ ٹ نمبر495
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف آپریشن
گٹکا ڈیلر، بیوریج یونٹ، سویٹس اینڈ بیکرز، ریسٹورنٹ،2کالجوں کی کینٹین بند،5330 پیکٹ گٹکا موقع پر تلف
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیصل آباد ڈویژن میں آپریشن کرتے ہوئے 6پوائنٹس کو بند کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔راجہ جہانگیر انور
عوام تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی میں کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد 3مئی:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے گٹکا ڈیلر، بیوریج یونٹ، سویٹس اینڈ بیکرز، ریسٹورنٹ اور2کالجوں کی کینٹین بندکر دیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیصل آباد ڈویژن میں آپریشن کرتے ہوئے 6پوائنٹس کو بند کیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے گٹکا ڈیلر، بیوریج یونٹ، سویٹس اینڈ بیکرز، ریسٹورنٹ اور2کالجوں کی کینٹین بندکر دیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیصل آباد ڈویژن میں آپریشن کرتے ہوئے 6پوائنٹس کو بند کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 5330 پیکٹ گٹکا موقع پر تلف کر دیا۔خالد آباد میں پان، گٹکا ٹریڈرکو ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر بندکرتے ہوئے 5330 پیکٹ گٹکا تلف کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ جھنگ میں پہلے سے سیل شدہ فیکٹری سے مال غائب کرنے پر بیوریج یونٹ کو بند کیا گیا۔جھنگ میں ہی ممنوعہ کاربونیڈڈ ڈرنکس، نا قص صفائی پر سکول اور کالج کی کینٹین کو بند کیا گیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کاروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گندے بد بو داربرتنوں اور فریزرکے استعمال پر ریسٹورنٹ کو بند کر دیا۔راجہ جہانگیر انور کا مزید کہناتھا کہ استعمال شدہ آئل کی موجودگی پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں معروف کالج کی کینٹین کو بند کیا گیا۔مکھیوں مچھروں کی بھرمار،سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر فیصل آباد میں معروف سویٹس اینڈ بیکرز کو بند کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔عوام تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی میں کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Scroll to Top