پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شیخوپورہ میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن

بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم

ہینڈ آؤٹ129
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شیخوپورہ میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن
41 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 8410 لیٹر دودھ کی چیکنگ،13 میں موجود1050 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف
ملاوٹی اور ناقص دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت سزاؤں کا قانون لا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور13 جون:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن۔۔تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیموں نے شیخوپورہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی۔41 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 8 ہزار 410 لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران13 گاڑیوں میں موجود1050 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا۔دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ ملاوٹی دودھ شیخوپورہ شہر میں ملک شاپس اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ شعیب جدون نے واضح کیاکہ ملاوٹی اور ناقص دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت سزاؤں کا قانون لا رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ گردونواح میں موجود ایسے عناصر کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کی معاونت کریں

Scroll to Top