پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سرگودھا اور خوشاب میں گرینڈ آپریشن جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سرگودھا اور خوشاب میں گرینڈ آپریشن جاری
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سرگودھا اور خوشاب میں گرینڈ آپریشن جاری
قوانین کی خلاف ورزیوں پر13 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند،19 کو بھاری جرمانے عائد،78کو نوٹسزجاری
صوبہ بھر میں مضر صحت خوراک کا کارروبار کرنیوالوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سرگودھا 14 مئی:صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سرگودھا اور خوشاب میں گرینڈ آپریشن جاری۔۔۔تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیموں نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 13 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بندکردی۔حفظان صحت کے ناقص انتظامات پر19 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد جبکہ معمولی نقائص پر 78 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔سرگودھا کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے ناقص رنگوں اور مضر صحت کیمیکلز سے مٹھائیاں پر 8 سویٹ شاپس کی پروڈکشن بند کر دی۔ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی اور قواعدوضوابط کی مسلسل خلاف ورزیوں پر 2 چکن شاپس کو کام کرنے سے روک دیا۔ اسی طرح مصنوعی مٹھاس اور جعلی پیکنگ میٹریل کے استعمال پر جوس پروڈکشن یونٹ کیخلاف کارروائی کی گئی۔ خوشاب میں چیکنگ کے دوران ریکارڈ کی عدم دستیابی اور ناقص سٹوریج پر 2 چکن شاپس کی پروڈکشن اصلاح تک بندکردی۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران2100 لٹر مضر صحت جوس، 400 لٹر حشرات زدہ پانی اور ناقص رنگوں سمیت کیمیکلز تلف کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان کاکہناتھا کہ مضر صحت خوراک کا کارروبار کرنیوالوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گیا۔
ٍٍ ٭٭٭٭

Scroll to Top