پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جناح ہسپتال میں ڈینگی کے مرض کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں غذاکا کردار کے عنوان پر آگاہی کیمپ

October 23, 2019
بہتر غذا ؤں کا انتخاب، ڈینگی کے مرض کی پیچیدگیوں سے نجات
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جناح ہسپتال میں ڈینگی کے مرض کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں غذاکا کردار کے عنوان پر آگاہی کیمپ
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈینگی کے حوالے سے خصوصی کیمپ کا انعقاد،مریضوں اور لواحقین کو تفصیلی کتابچے مفت تقسیم
25 ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم کی ایک ہزار سے زائد افرادکوامراض میں غذا کی اہمیت پر راہنمائی
بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔ ایم ایس جناح ہسپتال
کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے زیادہ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ڈاکٹر افتخار احمد
آگاہی کیمپس کی مدد سے عوام کو متوازن اور بہترغذا کے استعمال کے حوالے سے راہ نمائی دے رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور23اکتوبر:بہتر غذا ؤں کا انتخاب، ڈینگی کے مرض کی پیچیدگیوں سے نجات۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جناح ہسپتال میں ڈینگی کے مرض کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں غذاکا کردار کے عنوان پر آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر لگائے گئے خصوصی کیمپ میں ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے حوالے سے مریضوں اور لواحقین کو تفصیلی کتابچے اور ہدایت نامے مفت تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈینگی کے مرض کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں غذاکا کردار کے عنوان پر آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔ڈینگی وباء کے بڑھتے ہوئے وار پر قابو پانے کیلئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔25 ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے ڈینگی کے مرض کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں خوراک کی اہمیت پربراہِ راست راہنمائی دی۔مزید برآں ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے حوالے سے مریضوں اور لواحقین کو تفصیلی کتابچے اور ہدایت نامے بھی مفت تقسیم کیے گئے۔ماہرِ غذائیات کی جانب سے ڈینگی کی وجہ سے جسم میں پیدا ہونے والی پلیٹ لیٹس کی کمی کو پورا کرنے والی مددگار غذاؤں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایک ہزار سے زائد افراد کو مفت ہدایت نامے اور بہتر غذا کے استعمال پربراہ راست آگاہی دی گئی۔ ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے زیادہ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آگاہی کیمپس کی مدد سے عوام کو متوازن اور بہترغذا کے استعمال کے
حوالے سے راہنمائی دے رہے ہیں۔ عوام میں غذا کے بہتر چناؤ اور استعمال کی آگاہی سے بیماریوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Scroll to Top