پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کے زیر اہتمام آگاہی واک اور کیمپ

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کے زیر اہتمام آگاہی واک اور کیمپ کا انعق – February 26, 2020
منہ اور دانتوں کی حفاظت کا عزم،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور بچے ایک ساتھ۔۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کے زیر اہتمام آگاہی واک اور کیمپ کا انعقاد
ڈی جی فوڈ اتھارٹی، سکول پرنسپل،بچوں اوراساتذہ کی کثیر تعداد میں شرکت
کیمپ میں 20ڈینٹسٹ اور ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم کابچوں کے منہ اور دانتوں کافری تفصیلی چیک اپ
سکول طالبات کے قد،وزن اور خون کی کمی جیسے بنیادی ٹیسٹ،ڈرائنگ بکس،کلرزاور آگاہی کتابچے مفت تقسیم
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا تعلیمی اداروں میں ایسے کیمپس کا انعقاد قابل تعریف عمل ہے۔پرنسپل منور تبسم
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے بچوں کوغذائیت سے بھرپو ر خوراک کی مکمل معلومات دینے کا بیڑا اٹھارکھا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور26فروری:منہ اور دانتوں کی حفاظت کا عزم،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور بچے ایک ساتھ۔۔۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کے زیر اہتمام آگاہی واک اور 2روزہ کیمپ کا انعقادکیا گیا۔آخری روز
واک میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی، شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول پرنسپل کے ہمراہ بچوں اوراساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ میں اچھی صحت کیلئے منہ اور دانتوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے طالبات کو آگاہی دی گئی۔کیمپ میں 20ڈینٹسٹ اور ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے بچوں کے منہ اور دانتوں کافری چیک اپ کیا اور دانتوں کی مضبوطی کیلئے مددگار خوراک کے بارے تفصیلی بتایا۔ ماہرین غذائیات کا کہنا تھا کہ منہ اوردانتوں کے مسائل متعدد موذی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔سکول طالبات کے قد،وزن اور خون کی کمی جیسے بنیادی ٹیسٹ فری کیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سکول کے بچوں میں ڈرائنگ بکس،کلرزاور آگاہی کتابچے بھی مفت تقسیم کیے گئے۔ کیمپ میں نجی کمپنی نے بچوں میں فری ٹوتھ برش اور پیسٹ بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر پرنسپل منور تبسم کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا تعلیمی اداروں میں ایسے کیمپس کا انعقاد قابل تعریف عمل ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے نئی نسل کو خورا ک کے صحیح چناؤ کی آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے ساتھ پنجاب کی عوام کو غذائیت سے بھرپو ر خوراک کے انتخاب کا شعور دینا اولین ترجیح ہے۔عرفان میمن نے اس عزم کااظہار کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے بچوں کو غذائیت سے بھرپو ر خوراک کی مکمل معلومات دینے کا بیڑا اٹھارکھا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

Scroll to Top