پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے اشتراک سے ہڈیوں کی مضبوطی کی جانچ کیلئے کیمپ اور آگاہی سیمینار

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے اشتراک سے ہڈیوں کی مضبوطی کی جانچ کیلئے کیمپ اور آگاہی سیمینار
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور

فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم

ہینڈ آؤٹ114

                                                                                          غذائیت سے بھرپور خوراک کھائیں، ہڈیوں کو مضبوط بنائیں۔۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے اشتراک سے ہڈیوں کی مضبوطی کی جانچ کیلئے کیمپ اور آگاہی سیمینار

باڈی فیٹ،بون مینرل ڈینسٹی، ویٹ اور ہائیٹ کے مفت ٹیسٹ، متوازن خوراک بارے براہ راست آگاہی

ایمبسڈر پروگرام میں یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو انٹرشپ اور ریسرچ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اچھی صحت کے لیے ہمیں اپنی کھانے کی عادات میں تبدیلی لانا ہو گی۔شعیب جدون

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خوراک کے معیار کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنا قابل ستائش ھے۔وی سی میاں عمران مسعود

لاہور31مئی:غذائیت سے بھرپور خوراک کھائیں، ہڈیوں کو مضبوط بنائیں۔۔۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف ساؤ تھ ایشیا کے اشتراک سے ہڈیوں کی مضبوطی کی جانچ کیلئے کیمپ اور آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔طلبہ سے گفتگو اور کیمپ کا تفصیلی دورہ بھی کیاگیا۔آگاہی کیمپ میں باڈی فیٹ،بون مینرل ڈینسٹی،ویٹ،ہائیٹ جیسے ٹیسٹ فری کیے گئے۔ماہر غذائیات کی ٹیم نے طلبہ کو متوازن خوراک کی آگاہی اور مکمل ڈائیٹ پلان فراہم کیے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پی ایف اے سٹوڈنٹ ایمبسڈر پروگرام کے تحت خوراک کے سفیر بھی منتخب کیے گئے ہیں۔ معمول میں صحت کو برقرار رکھنے کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال بے حدضروری ہے۔منتخب ایمبسڈرزکو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کیپس بھی پہنائی گئیں۔ایمبسڈر پروگرام میں یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو انٹرشپ اور ریسرچ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔طلبہ نے ہڈیوں کو مضبوط بنانے والی خوراک پر مبنی اشیائے خورونوش سے ڈشز تیار کیں۔شعیب خان جدون نے واضح کیا کہاچھی صحت کیلئے ہمیں اپنی کھانے کی عادات میں تبدیلی لانا ہو گی۔سادہ اورغذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کا عادی بنائیں۔صحت افزاء اور غذائیت والی غذاؤں کے حوالے سے آگاہی کیلئے غذا کی بات پروگرام پنجاب فوڈاتھارٹی فیس بک پیچ پر دیکھیں۔ماہر غذائیات انعم منظور کا کہنا تھا کہ خوراک میں باہر کے کھانے اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال ہمیں ہڈیوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔وی سی میاں عمران مسعود کا کہناتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کم وقت میں اپنا کام بہترین طریقے سے کیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کے معیار کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے جو کہ قابل ستائش ھے

Scroll to Top