پنجاب فوڈ اتھارٹی اور شیخ زید ہسپتال کے زیر اہتمام شوگر میں غذا کے کردار کے حوالے سے آگاہی کیمپ

بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہورفون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ392
غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ صحت مند زندگی کا ضامن۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی اور شیخ زید ہسپتال کے زیر اہتمام شوگر میں غذا کے کردار کے حوالے سے آگاہی کیمپ
کیمپ میں ہائیٹ، ویٹ،باڈی فیٹ،بی ایم ڈی، شوگر،کولیسٹرول، نیوروپیتھی، آنکھوں کے ٹیسٹ فری کیے گئے
سادہ اورغذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کا عادی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
روزمرہ کی زندگی میں سادہ خوراک اور ورزش کو معمول بنانا ہم سب کے لیے لازم ہے۔پروفیسر ڈاکڑ سبغہ ذوالفقار
لاہور 23 نومبر:غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ صحت مند زندگی کا ضامن۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اور شیخ زید ہسپتال کے زیر اہتمام شوگر میں غذا کے کردار کے حوالے سے آگاہی کیمپ کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک اور چیئرمین شیخ زید ہسپتال نے کیمپ کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور شیخ زید ہسپتال کے زیر اہتمام شوگر میں غذا کے کردار کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔30 ماہر غذائیات کی ٹیم عوام الناس کو ذیابیطس سے بچاؤ کے حوالے سے خوراک کے چناؤ کی آگاہی دے گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کیمپ میں ہائیٹ، ویٹ،باڈی فیٹ،بی ایم ڈی، شوگر،کولیسٹرول، نیوروپیتھی، آنکھوں کے ٹیسٹ فری کیے گئے۔ کیمپ میں آئے افراد کو مفت غذائی چارٹس اور مکمل ہدایت نامے بھی دیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ادویات کے ساتھ ساتھ بہتر اور صاف غذا کا انتخاب انتہائی لازم ہے۔اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ ضروری ہے۔ مزید بات کرتے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کیمپ میں ذیابیطس کے مریضوں کو ڈائیٹ پورشن بنا کر کھانے پینے کے حوالے سے بھی راہنمائی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سادہ اورغذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کا عادی بنائیں۔ باہر کے کھانے اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کا بے جا استعمال ہمیں شوگر کی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین شیخ زید ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سبغہ ذوالفقار کا کہنا تھا کہ روزمرہ کی زندگی میں سادہ خوراک اور ورزش کو معمول بنانا ہم سب کے لیے لازم ہے۔محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کی آگاہی دینا فوڈ اتھارٹی کا قابل ستائش اقدام ہے

Scroll to Top