”وٹامنز سے بھرپورغذاؤں کا استعمال۔۔بنائیں زندگی صحت مند اور خوشحال ”
پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر اہتمام”فوڈاینڈ نیوٹریشن“کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد
ملازمین کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اورآفس ورک لوڈ کے ساتھ بہتر زندگی گزارنے کے مفت تفصیلی ہدایت نامے
دفتری اوقات میں ملازمین کا صحت بخش کھانے کاا ستعمال کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سیف سٹیزاتھارٹی کی مدد سے صحت دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔عرفان میمن
صحت بخش کھانے کا استعمال سٹاف کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔چیف ایڈمن آفیسر سیف سٹی اتھارٹی
سیف سٹیز اتھارٹی تمام اداروں کو انکی ذمہ داریاں بطریقِ احسن اداکرنے میں مدددیتی ہے۔محمدکامران خان
لاہور15جنوری: ”وٹامنز سے بھرپورغذاؤں کا استعمال۔۔بنائیں زندگی صحت مند اور خوشحال“۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر اہتمام”فوڈ اینڈ نیوٹریشن“کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غذائی ماہرین نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے ملازمین کوکام کے ساتھ ساتھ صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے نیو ٹریشن کاؤنسلنگ کی۔ ملازمین کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اورآفس ورک لوڈ کے ساتھ بہتر زندگی گزارنے کے تفصیلی ہدایت نامے مفت دیے گئے۔15 ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں ملازمین کوروزمرہ خوراک کی اہمیت پر راہنمائی فراہم کی۔دفاتر میں صحت بخش خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر،وزن اور فیٹس کے ٹیسٹ فری کیے گئے۔ماہرِغذائیات کا کہنا تھا کہ متوازن غذاؤں کا استعمال اور جسمانی سرگرمیاں ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں۔دفاتر میں چائے اور کافی کے استعمال کے ساتھ ساتھ پانی کا ذیادہ سے ذیادہ استعمال معمول بنائیں۔کیمپ میں 200سے زائد افراد کو تفصیلی معائنہ کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال پربراہ راست آگاہی دی گئی۔چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان اور ڈی جی فوڈاتھارٹی عرفان میمن نے کیمپ کا دورہ کیا۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان کا کہناتھا کہ صحت بخش کھانے کا استعمال سٹاف کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی تمام اداروں کو انکی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پنجاب سیف سٹیز کی معاونت سے ملاوٹ مافیا کو روکنے کی حکمت عملی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک سے صحت دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔پاکستان کے بہترین مانیٹرنگ سسٹم سے ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے مدد ملے گی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے سیف سٹیز ویب چینل پر نیوٹریشنز بارے خصوصی پروگرام میں شرکت بھی کی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭