پنجاب فوڈاتھارٹی کارشید ٹاؤن فیصل آباد میں رہائشی گھر میں چھپا گھناؤنا کاروبار بے نقاب

پنجاب فوڈاتھارٹی کارشید ٹاؤن فیصل آباد میں رہائشی گھر میں چھپا گھناؤنا کاروبار بے نقاب!!
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب، لاہور،
فون نمبر 992013 90،حافظ قیصر عباس/اسلم
ہینڈ آؤٹ نمبر
پنجاب فوڈاتھارٹی کارشید ٹاؤن فیصل آباد میں رہائشی گھر میں چھپا گھناؤنا کاروبار بے نقاب!!
جعلی فیکٹری اکھاڑ دی گئی،14 ہزار لیٹر مضر صحت جوس تلف، مشینری ضبط
جعلی اشیاء خورونوش تیار کرنیوالے یونٹس، فیکٹری اور لینڈ مالکان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوکانداروں سے گزارش ہے کہ خریداری سے قبل کمپنی ریکارڈ اور فوڈ لائسنس ضرور طلب کریں۔شعیب جدون
ممنوعہ نیلے ڈرموں میں کیمیکلز،ناقص رنگوں اور آلودہ پانی سے جوس تیار کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
فیصل آباد 17 مئی:ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون ملاوٹ مافیا کے پیچھے فیصل آباد پہنچ گئے۔۔تفصیلات کے مطابق رشید ٹاؤن فیصل آباد میں رہائشی گھر میں چھپا گھناؤنا کاروبار بے نقاب کردیا۔ جعلی فیکٹری اکھاڑ کر14 ہزار لیٹر مضر صحت جوس تلف اور مشینری ضبط کرلی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیم کی چیکنگ کے دوران ممنوعہ نیلے ڈرموں میں کیمیکلز،ناقص رنگوں اور آلودہ پانی سے جوس تیار کیا جا رہا تھا۔مینگو جوس یونٹ میں آم یا آم کے پلپ کا نام و نشان تک نہیں پایا گیا۔فروٹ جوس کے نام پر کیمیکلز کا محلول دلکش پیکنگ لگا کر سپلائی کیلئے تیار کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ مشروبات کے نام پر مضر صحت کیمیکلز سے تیار کردہ جعلی جوسز کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملاوٹ اور جعلسازی کرنیوالے عناصر کو ہرگز رہائشی گھر، دوکان یاگودام کرائے پر مت دیں۔جعلی اشیاء خورونوش تیار کرنیوالے یونٹس، فیکٹری مالکان کے ساتھ ساتھ لینڈ مالکان کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔منافع خور چند پیسوں کی خاطر عوام کی صحت سے کھیلتے ہیں،انہیں قانون کی گرفت میں لائیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل شیخوپورہ روڈ پر واقع فیکٹری پر کارروائی کے دوران جعلی جوس کی بھاری مقداربرآمد کی گئی۔گرمیوں میں جعلساز مافیا مختلف برانڈز کی نقل کرتے ہوئے مارکیٹ میں سستے داموں جعلی جوس سپلائی کرتے ہیں۔شعیب جدون نے دوکانداروں سے گزارش کی ہے کہ خریداری سے قبل کمپنی ریکارڈ اور فوڈاتھارٹی لائسنس ضرور طلب کریں۔صحت بخش اور معیاری اشیائے خورونوش کی صوبہ بھر میں فراہمی اولین ترجیح ہے۔
٭٭٭٭٭٭

Scroll to Top