ناقص چکن فروخت کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سخت ایکشن۔۔!!

لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں انتہائی ناقص انتظامات پر 8 سٹالز مالکان کیخلاف مقدمات درج،1400 کلو ناقص گوشت تلف

گندے نالے کے گرد بدبودار ماحول میں گوشت کی فروخت بیماریاں بانٹنے کے مترادف ہے۔شعیب جدون

عوام سے گزارش ہے کہ اشیائے خورونوش کی خریداری سے قبل گردونواح کا ماحول ضرور دیکھیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

لاہور 24 مئی:ناقص چکن فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سخت ایکشن۔۔!!تفصیلات کے مطابق میٹ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں انتہائی ناقص انتظامات پر 8 سٹالز مالکان کیخلاف مقدمات درج کروادیے۔کارروائیوں کے دوران سٹالز پر موجود 1400 کلو ناقص گوشت تلف جبکہ اصلاح ہونے تک سٹالز بند رکھے جائیں گے۔مرغیوں کو ذبح کرنے کیلئے لازم کون سسٹم کے عدم استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر کارروائی کی گئی۔اسی طرح حشرات کی بہتات، گندے ڈرمز کا استعمال اور ناقص سٹوریج ایریا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھاکہ گندے نالے کے گرد بدبودار ماحول میں گوشت کی فروخت بیماریاں بانٹنے کے مترادف ہے۔ بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ فوڈ لائسنس اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی صریحاََقانون کی خلاف ورزی ہے۔شہریوں تک معیاری اور صحت بخش گوشت کی ہر ممکن فراہمی کیلئے سخت پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اشیائے خورونوش کی خریداری سے قبل گردونواح کا ماحول ضرور دیکھیں

Scroll to Top