مسافروں کو معیاری خوراک فراہم کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی لاہور سے اسلام آباد موٹر وے کی چیکنگ

مسافروں کو معیاری خوراک فراہم کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی لاہور سے اسلام آباد موٹر وے کی چیکنگ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں موٹر وے سروس ایریاز کو اچانک چیک کیا گیا۔ لاہور سے اسلام آباد 78 فوڈ پوائینٹس کا معائنہ، 3 کو جرمانہ، 11 کو اصلاحی نوٹس، مجموعی صورتحال بہتر تاہم صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
واٹر پلانٹس کا گلٹر تبدیلی ریکارڈ اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پر کاروائی کی گئی۔ موٹر وے سروس ایریا فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ کے لیے مستقل ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ مسلسل چیکنگ نظام سے موٹر وے پر کھانے کے معیار میں بہتری آرہی ہے۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top