لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری، مفت دودھ چیک کروانے کی سہولت آپ کی دہلیز پر

بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم

ہینڈ آؤٹ134
کیا آپ خالص وودھ پی رہے ہیں؟ ان پتہ کرنا ہوا آسان
لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری، مفت دودھ چیک کروانے کی سہولت آپ کی دہلیز پر
آج سے لاہور کے چھ پوائنٹس پر فری ملک ٹیسٹنگ کیمپس کا آغاز
گھر میں استعمال کے لیے آنے دودھ کا 200mlسیمپل لائیں،فوری مفت ٹیسٹ کروائیں
دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ بچوں اور بڑوں کوموذی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔شعیب خان جدون
عوام سے گزارش ہے کہ خالص دودھ کے حصول کے لیے مفت ٹیسٹنگ سروس سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سرگودھا 14 جون:ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عوام کو مفت دودھ چیک کروانے کی سہولت گھر تک پہنچانے کے لیے 6پوائنٹس پرآج سے فری ملک ٹیسٹنگ کیمپس کا آغاز کر دیا۔۔۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے عوام تک خالص دودھ کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے آج سے لاہو ر کے چھ پوائنٹس پر فری ملک ٹیسٹنگ کیمپس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چھ پوائنٹس جن میں لبرٹی گول چکر دہلی گیٹ،واپڈا ٹاؤن ڈی ایچ اےYبلاک،ماڈل ٹاؤن گول چکر پر جدید لیکٹوسکین مشینوں سے لیس ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز کے کیمپس لگائے جائے گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ صارفین گھر میں آنے والے دودھ کا بغیر ابالے(کچا)دودھ کا 200mlکا سیمپل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کیمپس یا پنجاب بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر میں لائیں۔ٹیسٹ کے لیے لائے گئے سیمپل کو فورا چیک کر کے 2منٹ میں رپورٹ جاری کر دی جائے گی۔شعیب خان جدون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دودھ پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چھوتے نمبر پر آتا ہے۔لیکن یہ بات انتہائی افسوس سے کہنی پڑتی ہے کہ پھر بھی ملاوٹی دودھ سپلائی کیا جا تا ہے۔زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں ہم اپنے آنے والی نسلوں سے کتنی بڑی زیادتی کر رہے ہیں اس کا ہمیں اندازہ نہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خاتمے کے لیے جہاں ہماری آپریشن ٹیمیں دن رات فیلڈ میں موجود ہوتیں ہیں وہی عوام کا تعاون سب سے زیادہ ضروری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک صحت دشمن عناصر کی نشاندہی میں عوام فوڈا تھارٹی کا ساتھ نہیں دے گی تب تک ملاوٹ مافیا کا مکمل خاتمے ممکن نہیں۔اپنے گھروں کے اردگرد سخت چیک رکھیں،ملاوٹ یا جعلسازی کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔اطلاع دینے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹول فری نمبر 080080500یا فیس بک پیج پر ان باکس کریں۔ڈی جی فوڈ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹی دودھ استعمال کرنے سے بچوں اور بڑوں میں متعدد موذی بیماری جنم لے سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مفت دودھ کی سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں،کچے دودھ کا سیمپل پنجاب فوڈ اتھارٹی ملک ٹیسٹنگ کیمس یاپنجاب بھر میں فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے فورا مفت ٹیسٹ کروائیں

Scroll to Top