!!!خفیہ اطلاع پر مردہ گوشت سپلائی کرنیوالے سپلائر کیخلاف آپریشن

بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور

فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم

ہینڈ آؤٹ186

خفیہ اطلاع پر مردہ گوشت سپلائی کرنیوالے سپلائر کیخلاف آپریشن!!!

بکر منڈی کے علاقے میں کارروائی،مردہ گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑی گئی

سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج،200 کلو مردہ برآمد شدہ مضر صحت گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف

شہریوں تک معیاری اور صحت بخش گوشت کی ہرممکن فراہمی کیلئے مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

لاہور 21 جولائی:خفیہ اطلاع پر مردہ گوشت سپلائی کرنے والے سپلائر کیخلاف آپریشن!!!تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیم نے بکر منڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑلی۔ویجیلینس ٹیموں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مردہ گوشت گاڑی نمبرایس اے بی 1493 میں چھپا کر لے جایا جارہا تھا۔ مضر صحت مردہ گوشت سپلائی کرنے والے سالک علی نامی سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ برآمد شدہ 200 کلو مضر صحت گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا ہے۔ مضر صحت گوشت کی چھوٹی پیکنگ تیار کر کے مختلف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ شعیب خان جدون کامزید کہناتھا کہ مردہ گوشت کا خوراک میں استعمال نا صرف حرام بلکہ معتدد بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔گوشت کا کاروبار کرنیوالے ہمیشہ تندروست جانور کا گوشت فروخت کریں۔شہریوں تک معیاری اور صحت بخش گوشت کی ہرممکن فراہمی کیلئے مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ گردونواح میں ایسے صحت دشمن عناصر پر خصوصی نظر رکھیں۔مکروہ دھندہ کرنیوالے عناصر کیخلاف ٹال فری نمبر080080500یا فیس بک ایپلی کیشن پر مطلع کریں

Scroll to Top