جعلی مشروبات تیار کرنیوالوں کے گرد پنجاب فوڈاتھارٹی کا شکنجہ سخت

جعلی مشروبات تیار کرنیوالوں کے گرد پنجاب فوڈاتھارٹی کا شکنجہ سخت!!
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب،لاہور
فون 90992013حافظ قیصرعباس /اسلم
ہینڈ آؤٹ
جعلی مشروبات تیار کرنیوالوں کے گرد پنجاب فوڈاتھارٹی کا شکنجہ سخت!!
جی ٹی روڈ شیخوپورہ پر واقع جوس فیکٹری پر چھاپہ،زائدالمیعاداور بدبودار 800کلو مینگوپلپ تلف
غیر معیاری مینگو پلپ میں مضر صحت کیمیکلز اور رنگ شامل کر جعلی جوسز تیار کیے جا رہے تھے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
صوبہ بھر میں مشروبات تیار کرنیوالے یونٹس کی بلا تعطل چیکنگ کی جا رہی ہے۔شعیب خان جدون
لاہور 15 مئی:جعلی مشروبات تیار کرنیوالوں کے گرد پنجاب فوڈاتھارٹی کا شکنجہ سخت۔۔!!تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیم نے جی ٹی روڈ شیخوپورہ پر واقع جوس فیکٹری پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران 800کلو زائدالمیعاداور بدبودار مینگوپلپ تلف کردیا۔غیر معیاری مینگو پلپ میں مضر صحت کیمیکلز اور رنگ شامل کر جعلی جوسز تیار کیے جا رہے تھے۔ پروڈکشن یونٹ میں غیرمعیاری سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔خام مال کی غیر معیاری سٹوریج،ایکسپائرڈ اور فنگس زدہ اجزاء کی موجودگی پر کارروائی کی گئی۔ ڈی جی فو ڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ گرمیوں میں زیادہ مانگ سے ناجائز منافع کمانے کے لالچ میں جعلساز مافیا مشروبات میں ناقص اجزاء کا استعمال کرتے ہیں۔ کیمیکلز سے تیار جوسز اور مشروبات کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔شعیب خان جدون نے عوام سے گزارش کی ہے کہ گھر میں بنے تازہ مشروبات کا استعمال کریں۔ان کا مزید کہناتھا کہ صوبہ بھر میں مشروبات تیار کرنیوالے یونٹس کی بلا تعطل چیکنگ کی جا رہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭

Scroll to Top