بچوں کی من پسند اشیاء کی تیاری میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف آپریشن

لاہور 13 جولائی
بچوں کی من پسند اشیاء کی تیاری میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف آپریشن

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کچا ڈیفنس روڈ پر واقع نمکو یونٹ پر چھاپہ

استعمال شدہ ناقص آئل میں نمکو تیار کرنے پر یونٹ بند، 4 من ناقص آئل تلف

استعمال شدہ آئل،ملاوٹی مصالحوں سے نمکو تیار کی جا رہی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور زنگ آلود مشینری کا استعمال کیا جا رہا تھا۔راجہ جہانگیر انور

مکھیوں مچھروں کی بھرمار اورپروڈکشن میں واش روم کی موجودگی پر کاروائی کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

تیار نمکو کو کھلا بغیر ڈھانپے زمین پر رکھا پایا گیا۔راجہ جہانگیر انور

اشیاء خورونوش کی تیاری میں غیر معیاری آئل کا استعمال معدہ اور دل کے موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بچوں کی اشیاء خورونوش میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ راجہ جہانگیر انور

اشیاء خورونوش کی تیاری میں غفلت کے مرتکب عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

     

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top