انٹرنیشنل فوڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کا پنجاب فوڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ
پیٹر فلینگن کی سربراہی میں 6 رکنی وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے تفصیلی ملاقات
وفد کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ جدید فوڈ سیفٹی لیبارٹری کا دورہ، مزید جدت پر مشاورت
پاکستان میں خوراک کی پیداوار، تیاری میں اینٹی بائیٹکس سرولینس، اور ریسکیو کے لیے اقدامات پر تفصیلی بات چیت
گوشت ،دودھ, خوراک میں پیدا ہونے والے مائیکرو بیکٹیریا کے ٹیسٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ایف اے او پراجیٹکس کے مطابق فوڈ سیفٹی پر مکمل فوکس، اینٹی بائیٹکس استعمال کی روک تھام لیے ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ سیفٹی لیبارٹری اور ٹریننگز کا مقصد پنجاب بھر میں محفوظ خوراک کے اعلی معیار کو یقینی بنانا ہے۔ عاصم جاوید
وفد کو پنجاب فوڈاتھارٹی کی سٹیٹ آف دی آرٹ فوڈ لیبز اور جدید آلات کے استعمال کے متعلق مکمل آگاہی دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ سیفٹی، پانی،دودھ،مشروبات اور مختلف فوڈ آئٹمز کے غذائی تجزیے کے متعلق تفصیلات بتائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈ اتھارٹی پاکستان کی تمام فوڈ اتھارٹیز کے لیے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ عاصم جاوید
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جدید ترین کی لیبارٹریز سے ہم فوڈ سیفٹی کے مقاصد کو عبور کر سکیں گے۔ پیٹر فلینگن
انٹرنیشنل پراجیکٹس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خدمات اہم کردار ادا کریں گی۔ مچل ٹریلیز
موذی امراض کے مکمل خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ملکر کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ نیکولس کیک