ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ٹولنٹن مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن
315کلو بیمار کم وزن مرغیاں، 1000 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 2لاکھ 44ہزار کے جرمانے عائد
دودھ کے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں پانی اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ اور فیٹ کی کمی پائی گئی۔ عاصم جاوید
ٹولنٹن مارکیٹ میں ناکہ بندی کر کے 15 گاڑیوں اور گوداموں سے 50ہزار کلو مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور کی مارکیٹ میں سپلائی کے لیے 315کلو بیمار اور مضر صحت مرغیاں تلف کی گئیں۔ عاصم جاوید
علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 376 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 5لاکھ 90ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بیمار، کم وزن مرغیوں اور ملاوٹی دودھ کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ عاصم جاوید
پنجاب بھر میں علی الصبح ناکہ بندیاں کی جارہی ہیں، دودھ اور گوشت کے معیار کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ عاصم جاوید
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صحت مند پنجاب مشن کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عاصم جاوید