عید میلاد النبی کے موقع پر پکوان سںٹرز لنگرخانوں،سبیلوں، سویٹس شاپس کی چیکنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیموں کا پنجاب بھر میں آپریشن

3398 سویٹس شاپس،پروڈکشن یونٹس،359 پکوان سنٹرز ،لنگرخانوں کی چیکنگ

انتہائی ناقص انتظامات پر 808 سویٹس،پکوان سںٹرز کو 1کروڑ 11لاکھ 78ہزار کے جرمانے عائد

19سویٹس پروڈکشن یونٹ ،پکوان سنٹرز بند

560 کلو ایکسپائر اشیاء، 300کلو ناقص مٹھائیاں، 286 ٹوٹے انڈے، 275لٹر ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور 170کلو مضر صحت ممنوعہ اشیاء اور ناقص آئل تلف

معمولی نقائص پر مزید بہتری کے لیے 2562 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دیگوں کی تیاری نہایت گندے، بدبودار ماحول میں کرنے پر پکوان سںٹرز کو بند کیا گیا۔ عاصم جاوید

کچن ایریا میں مکڑی کے جالوں کی بہتات،گلی سڑی سبزیوں کا استعمال کیا جا رہا تھا ۔ عاصم جاوید

مٹھائیوں کی تیاری میں کھلے رنگوں اور کیمیکلز کے استعمال پر سویٹس یونٹس کیخلاف ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عید میلاد النبی پر فروخت کے لیے تیار مٹھائیوں اور پکوان سنٹرز کی مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔ عاصم جاوید

ممنوعہ اجزاء سے تیار غیر معیاری خوراک کا استعمال معدہ کے موذی امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ربیع الاوّل میں سپیشل ٹیمیں چھوٹے پڑے فوڈ بزنسز کی چیکنگ کو یقینی بنا رہی ہیں۔ عاصم جاوید

اشیاء خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کرنے والوں کو پنجاب میں کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عید میلاد النبی پر خوراک کی کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top