خوراک میں جعلسازی سنگین جرم، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا آپریشن، ڈائیوو روڈ سمال اسٹیٹ میں واقع کیچپ یونٹ پر چھاپہ

5ہزار لٹر ناقص کیچپ سمیت 28کلو رنگ اور سویٹنر تلف، 1لاکھ 50ہزار جرمانہ عائد

مختلف ممنوعہ رنگوں اور عارضی سویٹنر کی ملاوٹ سے کیچپ تیار کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

غیر منظور شدہ لیبل پر درج اجزاء اور کیچپ میں استعمال ہونے والے اجزاء مختلف پائے گئے۔ عاصم جاوید

صفائی کی ناقص حالت، کھلا پروسیسنگ ایریا، ملازمین کی صفائی صفر پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

حشرات کی روک تھام کے لیے نامناسب اقدامات، واٹر فلٹریشن اور میڈیکلز کی عدم موجودگی پائی گئی۔ عاصم جاوید

زنگ آلود مشینری میں تیاری کے بعد کیچپ کو ٹوٹے گندے فرش پر رکھ کر پیک کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص ممنوعہ اجزاء سے تیار کیچپ ساسز بچوں اور بڑوں کی صحت متاثر کرتی ہیں۔ عاصم جاوید

صحت دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے نئے قوانین لا رہے ہیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی خوراک کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ عاصم جاوید

شہری ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معاون بنیں، 1223پر اطلاع دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

 

Facebook
X
Scroll to Top