شہر جھنگ کے باسیوں تک محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی، پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سٹی ایریا سمیت ضلع بھر میں کریک ڈاٶن

ایک دن میں 116پوائنٹس کی چیکنگ، 13 کو 1لاکھ 10ہزار کے جرمانے عائد، 2 فوڈ یونٹس کی پروڈکشن بند

1من سے زائد ناقص مربہ جات، بھاری مقدار غیر معیاری چائے پتی اور آٸل سمیت زاٸد المعیاد اشیاء موقع پر تلف

علی الصبح ناکہ بندی کر کے67 گاڑیوں میں موجود 10ہزار لیٹر سے زاٸد دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

ریسٹورنٹس اور فوڈ پواٸنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گندے اور بدبودار ماحول میں اشیاء کی تیاری کرتے ہوٸے پاٸے گٸے۔ عاصم جاوید

ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس سمیت دیگر لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

32پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ عاصم جاوید

پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر واٹر پلانٹ اور ہوٹل کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب کی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ عاصم جاوید

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی نشاندہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو1223پر کریں۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top